سڈنی(گونج رپورٹ) ایک باپ اپنے دو بچوں کو بچاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ سڈنی کے رہائشی 56 سالہ شخص نے”اولاڈولا“ کے نزدیک ساحل سمندر پر جو کہ ”مولی مک بیچ“ کے نام سے جانی جاتی ہے شام کو پانچ بجے سمندر کی لہروں میں چھلانگ لگا دی۔ اس کے دونوں سترہ سالہ اور انیس سالہ نوجوان بچے تو تیر کر لہروں سے باہر نکل آئے لیکن باپ خود ایک بڑی سمندری لہر کی لپیٹ میں آ گیا۔ ساحل سمندر پر آئی ہوئی ایک اور خاتون نے اسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے سرف کرنے والے چوبی تختے پر گھسیٹ لیا اور ایک اور مرد کی مدد لیتے ہوئے اسے ساحل تک لے آئے۔ ایک اور شخص نے جس نے مدد کیلئے چیخوں کی آوازیں سنیںپولیس کو اطلاع کر دی۔ ایک شخص نے مصنوعی تنفس کے ذریعے پانچ منٹ تک کوشش کی اور اس دوران طبی امداد مہیا کرنے والی ٹیم پہنچ گئی۔اس ٹیم نے مزید پندرہ منٹ تک شخص مذکور کو مصنوعی تنفس دے کر زندہ رکھنے کی کوشش کی لیکن بالآخر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Leave a Reply