Archive for the ‘آئی ٹی کی دنیا’ Category

مصنف : ماہنامہ کمپیوٹنگ

جی میل کو اگر نمبرون ای میل سروس کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اپنی بے مثال سروسز کے ساتھ اس کا مفت دستیاب ہونا اس کی مقبولیت کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ اگر آپ جی میل کی ایک جیسی شکل و صورت سے بور ہو چکے ہیں تو فائر فوکس کے ایکسٹینشن Google Redesigned سے اسے ایک منفرد اور بے حد خوبصورت انداز دے سکتے ہیں۔

اس ایکسٹینشن کو فائر فوکس کے لیے Globex Designs نے ڈیزائن کیا ہے تاکہ جی میل کی خوبصورتی میں اضافہ کر کے اس سروس کی مقبولیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ تمام تر تبدیلی اس ایکسٹینشن کی اسٹائل شیٹ کی وجہ سے ہے جو جی میل کی اصل اسٹائل شیٹ سے بدل دی جاتی ہے۔ اس ایکسٹیشن کو انسٹال کر لینے کے بعد آپ جی میل کو بالکل نئے انداز میں دیکھتے ہیں۔ یہ تبدیلی اتنی خوبصورت ہے کہ اس ایکٹینشن کو بہت زیادہ تعداد میں ڈائون لوڈ کیا جا رہا ہے یعنی اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Google Redesigned کو صرف موزیلا کے برائوزرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خاص طور پر موزیلا فائرفوکس 3 کے ساتھ اس کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ دیگر پرانے ورژنز کے ساتھ یہ صحیح سے کام نہیں کرتا البتہ فائر فوکس 3 کے ساتھ اس کی ہم آہنگی اور رفتار بہت اچھی ہے۔

مزید برآں یہ ایکسٹینشن گوگل میل کے علاوہ گوگل کی چند دیگر سروسز کی ڈیزائنگ بھی تبدیل کر دیتا ہے۔

ڈائون لوڈنگ لنک:

https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/8434/

مصنف: راشد احمد

انٹرنیٹ کا تعارف
انٹرنیٹ ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو دنیا کے مختلف کمپیوٹروں سے بذریعہ سیٹلائٹ اور ٹیلی فون کے ذریعےکونیکٹ ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کی تاریخ
سائنس اور ٹیکنالوجی کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آج مختلف چیزوں کو جن صورتوں میں ہم استعمال کررہے ہیں وہ شروع سے ایسی نہ تھی بلکہ ارتقاءکا ایک طویل سلسلہ ہے جس کے دوران چیزوں میں مستقل طور پر تبدیلی اور بہتری لانے کی کوشش جاتی رہی۔ ذرائع نقل وحمل مئیں آج ہم جانوروں پر انحصار کرنے کی بجائے بڑے بڑے بحری جہازوں، گاڑیوں، دیوقامت ہوائی جہاز اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہیں چیزیں ہمیشہ ایک سی صورت میں نہیں رہتیں بلکہ جس طرح فطرت چیزوں کو وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ بدل دیتی ہیں اسی طرح سائنس میں بھی چیزوں کو وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ بدل دیتی ہے۔ اسی طرح سائنس میں بھی ایک ارتقائی عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

انٹرنیٹ کا آغاز 1960کی دہائی کے آخری سالوں میں امریکی محکمہ دفاع سے ہوا۔ امریکی محکمہ دفاع نے ایک ایڈوانس ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی نیٹ کا نام دیا جسے اختصار کے ساتھ Arpanetکہا اور لکھا جاتا ہے۔ ےہ واقعہ انٹرنیٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے